سندھ حکومت نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تمام سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو ایڈوانس تنخواہ اور پنشن دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تمام سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ اور پینشن ایڈوانس میں ادا کی جائے گی۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ سندھ نے تمام محکموں اور اداروں کو باضابطہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، ہندو ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کو دیوالی سے پانچ روز قبل یعنی 15 اکتوبر تک تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ دیوالی 20 اکتوبر کو منائی جائے گی، جب کہ معمول کے مطابق یہ ادائیگیاں یکم نومبر کو کی جانی تھیں۔