سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گئی! آج بھی ہزاروں روپے سستا

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گئی! آج بھی ہزاروں روپے سستا

سونے کی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے،  عالمی مارکیٹ میں نرخوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی، مقامی صرافہ بازار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے  کہ ملک بھر میں فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے کی سطح پر آگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 1 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 966 روپے ہوگئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا 35 ڈالر سستا ہوا، جہاں فی اونس قیمت 4 ہزار 115 ڈالر پر آ گئی۔

مزید پڑھیں:سونا ہوا مزید مہنگا ، فی تولہ قیمت میں 14 ہزار روپے سے زائد اضافہ

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں بہتری اور طلب میں کمی کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : سونا سستا ہو گیا، قیمت میں ایک روز میں تاریخی کمی ریکارڈ

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی قیمت میں یہ کمی ڈالر کی قدر میں استحکام اور عالمی معاشی حالات میں بہتری کے باعث ہوئی ہے، اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مزید کمی کا امکان بھی موجود ہے، جس سے عام خریداروں کے لیے سونا خریدنا قدرے آسان ہو جائے گا۔

ماہرین یوکرین پر روسی حملوں کے بعد ماسکو کے اثاثوں کے منجمد ہونے کو بھی عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ گردانتے ہیں۔

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے، بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے ، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سونے اور چاندی کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *