نئے مالی سال میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی نئی شرحیں، یکم جولائی سے اطلاق ہوگا

نئے مالی سال میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی نئی شرحیں، یکم جولائی سے اطلاق ہوگا

نئے مالی سال کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا جبکہ وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد نئی ٹیکس شرحیں نافذ العمل ہوں گی، حکومت نے تنخواہ دار طبقے کے لیے آمدنی پر ٹیکس میں ردوبدل کرتے ہوئے بعض درجات میں کمی کی تجویز دی ہے۔

مجوزہ بجٹ کے مطابق 50000 روپے ماہانہ تک آمدنی حاصل کرنے والے افراد کو مکمل ٹیکس چھوٹ حاصل رہے گی اور انہیں کوئی ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوگا۔

ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدنی پر ایک فیصد ٹیکس عائد ہوگا، جس کے مطابق 1000 روپے ماہانہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :بجٹ میں فائلرز کے لیے جائیداد پر ودہولڈنگ ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز

ٹیکس سلیب درج ذیل ہیں

50001 سے 100000 روپے: قابل ٹیکس آمدنی پر 1 فیصد ٹیکس

100001 سے 183333 روپے: 500 روپے کے علاوہ 100000 روپے سے زائد رقم پر 11 فیصد ٹیکس۔

183334 سے 266667 روپے: 9667 روپے کے علاوہ 183333 روپے سے زائد رقم پر 20 فیصد ٹیکس۔

266668 سے 341667 روپے: 26333 روپے کے علاوہ 266667 روپے سے زائد رقم پر 25 فیصد ٹیکس۔

341668 سے 446667 روپے: 45083 روپے کے علاوہ 341667 روپے سے زائد رقم پر 29 فیصد ٹیکس۔

446668 سے 583333 روپے: 81333 روپے کے علاوہ 446667 روپے سے زائد رقم پر 32 فیصد ٹیکس۔

583333 روپے سے زائد آمدنی: 118667 روپے کے علاوہ اضافی رقم پر 35 فیصد ٹیکس۔

یہ تمام ٹیکس اقدامات مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی حتمی منظوری کے بعد یکم جولائی 2026 سے نافذ ہوں گے۔

editor

Related Articles