بجٹ میں فائلرز کے لیے جائیداد پر ودہولڈنگ ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز

بجٹ میں فائلرز کے لیے جائیداد پر ودہولڈنگ ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز

قومی اسمبلی میں جاری بجٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے جائیداد کی خرید و فروخت کرنے والے فائلرز کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس میں نمایاں کمی کی تجویز دی ہے۔

بجٹ تقریر کے مطابق فائلرز کے لیے جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد سے کم کر کے 1.25 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح جائیداد کی فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس 5.5 فیصد سے کم کر کے 2.75 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے اس اقدام کا مقصد جائیداد کے شعبے میں لین دین کو آسان بنانا، سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ افراد کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے صوبوں سے 1794 ارب روپے کی معاونت متوقع

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق بجٹ کا مقصد معاشی استحکام، محصولات میں اضافہ اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی سے جائیداد کے شعبے میں سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے، تاہم اس کے اثرات سرکاری محصولات اور ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کی مجموعی رفتار پر بجٹ کی منظوری کے بعد واضح ہوں گے۔

editor

Related Articles