میٹا نے انسٹاگرام اسٹوریز کو مزید بہتر اور دلچسپ بنانے کے لیے نئے جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) فیچرز متعارف کروا دیے ہیں۔
کمپنی کے مطابق اب صارفین اسٹوریز میں تصاویر اور ویڈیوز کو مختلف انداز میں ایڈٹ اور ری اسٹائل کر سکیں گے، جس سے تخلیقی صلاحیتیوں میں نکھار ہوگا،اگرچہ اسٹوریز میں جون 2025 سے تصاویر اور ویڈیوز کو شامل، ہٹانے یا تبدیل کرنے کا فیچر دستیاب تھا، مگر اب اسے مزید اپ گریڈ کر کے زیادہ صارف دوست بنایا گیا ہے۔
نئے فیچرز کے ذریعے صارفین اسٹوریز میں موجود تصاویر کو ری اسٹائل یا بہترین انداز دے سکیں گے اور اسٹیکرز بھی شامل کر سکیں گے تاکہ دوست انہیں اپنی اسٹوریز میں استعمال کر سکیں۔
اس سہولت کے لیے ایپ کے نیچے دائیں جانب ایک نیا براؤزر آئیکون شامل کیا گیا ہے، جس پر کلک کرکے صارفین مختلف اسٹائلز اور ایفیکٹس دیکھ سکتے ہیں۔
مزید برآں، اسٹوریز میں موسموں یا تہواروں کے مطابق نئے ایفیکٹس شامل کرنا ممکن ہوگا اور مختصر ویڈیوز کو بھی ری اسٹائل کیا جا سکے گا۔
انسٹاگرام نے اسٹوریز میں ٹیکسٹ کو ری اسٹائل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی ہے ، صارفین اب AI کی مدد سے تیار کردہ ٹیکسٹ استعمال کر کے اپنی اسٹوریز کو مزید پرکشش اور منفرد بنا سکتے ہیں ، خود بھی اے آی استعمال کرتے ہوئے اسٹوریز کے لیے تخلیقی مواد تیار کر سکتے ہیں۔
یہ اپ ڈیٹ انسٹاگرام صارفین کو اسٹوریز کی تخلیق میں زیادہ آزادی، تخلیقی صلاحیت اور ذاتی پسند شامل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، جس سے سوشل میڈیا پر ان کی موجودگی مزید جاندار اور متاثر کن نظر آتی ہے۔
یہ اپ ڈیٹ خاص طور پر اُن صارفین کے لیے فائدہ مند ہے جو سوشل میڈیا پر منفرد اور دلچسپ مواد تخلیق کرنا چاہتے ہیں۔