دشمن کی کسی بھی جارحیت کیخلاف فوج اورعوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے ، ترجمان پاک فوج

دشمن کی کسی بھی جارحیت کیخلاف فوج اورعوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے ، ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں جب کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔

   آئی ایس پی آر کے مطابق ترجمان پاک فوج کی مردان کی مختلف یونیورسٹیز اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشست ہوئی، خصوصی نشست میں عبد الولی خان یونیورسٹی، وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مدارس کے طلبہ اور اساتذہ شریک ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے معرکہ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

مردان کی جامعات اور مدارس کے اساتذہ اور طلبا سے خصوصی گفتگو کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت پرپاک فوج اور عوام ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔

اس دوران، طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے غازیان اور شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے ہمارے پاک افواج کے بارے میں بہت سے ابہام دور ہو گئے ہیں۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ قوم امن کی کاوشوں اور ملک کی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جب کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے خیبر پختونخوا کے نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں بھارت ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا سکا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

شرکا کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کی آگاہی ملی کہ کس طرح ملک دشمن عناصر ہمارے ملک اور افواج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

اساتذہ نے کہا کہ افواج پاکستان کی ملک کو درپیش خطرات کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں ہیں، اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *