غزہ میں پائیدار امن چاہتے ہیں، ضرورت پڑی تو قطر بھی غزہ میں فوج بھیجے گا، ٹرمپ

غزہ میں پائیدار امن چاہتے ہیں، ضرورت پڑی تو قطر بھی غزہ میں فوج بھیجے گا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملائیشیا جاتے ہوئے دو حہ ایئرپورٹ پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے مختصر مگر اہم ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی، غزہ کی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی صدر نے گفتگو کے دوران کہا کہ قطر امریکا کا ایک بڑا اور قابلِ اعتماد اتحادی ہے جس نے ہمیشہ خطے میں استحکام اور امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کیا۔

ٹرمپ کے مطابق امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اپنے عوام میں انتہائی مقبول اور عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیںجب کہ ان کی قیادت میں قطر نے علاقائی سطح پر امن اور ترقی کے کئی مثبت اقدامات کیے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :صدر ٹرمپ ایشیا کے دورے پر روانہ ، چینی صدر سے اہم ملاقات متوقع
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باوجود امن کے امکانات اب بھی روشن ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم غزہ میں ایک پائیدار امن کے خواہاں ہیں اور جلد ایک امن فورس کی تشکیل ممکن ہو سکے گی جو علاقے میں انسانی امداد کی فراہمی اور استحکام میں کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ضرورت پڑی تو قطر بھی غزہ میں امن فورس کے حصے کے طور پر اپنی فوجی خدمات فراہم کر سکتا ہے۔
ان کے بقول قطر کا کردار نہ صرف سفارتی سطح پر بلکہ عملی تعاون میں بھی قابلِ تعریف ہےامریکی صدر نے روس-یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات صرف اس صورت میں کریں گے جب پیوٹن جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :مذاکرات کے بعد اسرائیل نے انخلاء کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی: صدر ٹرمپ
ٹرمپ نے کہا کہ دنیا ایک اور طویل جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ہمیں امن کی جانب بڑھنا ہوگاعالمی توانائی منڈی پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ چین نے روسی تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کر دی ہے، جب کہ بھارت نے مکمل طور پر روسی تیل لینا بند کر دیا ہےجو اس بات کی علامت ہے کہ عالمی برادری یوکرین تنازع کے پُرامن حل کی خواہاں ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں، ٹرمپ کو یوکرین جنگ کے جلد خاتمےکی اُمید
دوحا ایئرپورٹ پر ہونے والی اس ملاقات کو تجزیہ کار مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ سفارتی پیش رفت کے لیے ایک اہم اشارہ قرار دے رہے ہیں مبصرین کے مطابق ٹرمپ کا قطر کے کردار کو سراہنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکا خلیجی ممالک کو خطے کے امن عمل میں زیادہ فعال کردار دینے کا خواہاں ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *