آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل تیز، نئے وزیراعظم کے لیے پیپلز پارٹی نے تین نام فائنل کر لیے چوہدری یاسین، سردار یعقوب اور چوہدری لطیف اکبر۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت جلد حتمی امیدوار کا اعلان کرے گی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے سرگرم ہے اور وزیراعظم کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں آئندہ 72 گھنٹوں میں تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چوہدری یاسین نے ایوانِ صدر میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور منگل کو دوبارہ اجلاس طلب کیا گیا ہے
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ان کا مقصد آزاد کشمیر میں ایک مضبوط، عوامی اور اتحادی حکومت قائم کرنا ہے جو خطے کے سیاسی استحکام میں مؤثر کردار ادا کرے۔