راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی تیاری،ٹینڈر طلب

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی تیاری،ٹینڈر طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے لیے باضابطہ اقدامات شروع کر دیے ہیں اور اس مقصد کے لیے تجارتی کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب کر لیے گئے ہیں۔

یہ اقدام پی سی بی کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد کرکٹ کے میدانوں سے آمدن میں اضافہ اور اسپانسر شپ کے ذریعے مالی وسائل کو مستحکم کرنا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ٹی20 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پنڈی سٹیڈیم میں فین پارک بنایا جائے گا
پی سی بی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے نیمنگ رائٹس فروخت کرنے کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہےاس منصوبے کے تحت پہلی بار تاریخی راولپنڈی اسٹیڈیم کو کسی نجی ادارے کے نام سے منسلک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا رکھا گیا تھاجو پی سی بی کے اسی منصوبے کا پہلا مرحلہ تھاراولپنڈی کے بعد دیگر شہروں کے اسٹیڈیمز کے ناموں کے حقوق بھی فروخت کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :راولپنڈی میں پاکستان اورجنوبی افریقہ کے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹریفک پلان جاری
دنیا بھر میں کھیلوں کے بڑے میدانوں کو مختلف اسپانسرز کے ساتھ منسلک کیا جانا ایک عام رجحان بن چکا ہے پی سی بی کا یہ اقدام بھی اسی بین الاقوامی پریکٹس کے مطابق ہے جس کے ذریعے بورڈ کو تجارتی مواقع بڑھانے اور مالی طور پر خودمختار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ملک کے نمایاں بین الاقوامی میدانوں میں سے ایک ہے جہاں کئی تاریخی میچز کھیلے جا چکے ہیںاب اس اسٹیڈیم کے نئے نام کے اعلان کا شائقین کرکٹ کو بے چینی سے انتظار ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *