وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے چھ مسافروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق گرفتار افراد گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے رہائشی ہیں جن کے پاس قطر کے ورک پرمٹ ویزے تھے۔
یہ لوگ قطر کے راستے لیبیا اور پھر سمندری راستے سے اٹلی پہنچنے کی کوشش کر رہے تھےایف آئی اے حکام کے مطابق یہ ایک نیا طریقہ کار سامنے آیا ہے، جس میں گرفتار شدگان نے ایجنٹ کو فی کس 32 لاکھ روپے ادا کیے۔
ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک نوکری کے جھانسے میں لاکھوں روپے لے کر فرار ہو رہے تھے لیکن انہیں کامیابی حاصل نہ ہوئی اور شہریوں کو رقم واپس نہیں کی گئی۔
ایف آئی اے نے تمام گرفتار افراد کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور اس ضمن میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔