پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور کے فضائی روٹس میں عارضی تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد فضائی ٹریفک کی محفوظ اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق یہ تبدیلیاں منگل 28 اکتوبر 2025 کو صبح 5 بج کر ایک منٹ سے نافذ ہوں گی اور بدھ 29 اکتوبر صبح 9 بجے تک برقرار رہیں گی۔
پی اے اے نے واضح کیا کہ یہ معمول کی حفاظتی کارروائی ہے جو آپریشنل اور تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر کی جا رہی ہے تاکہ فضائی ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔
یہ خبر بھی پڑھیں :بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ
ادھر بین الاقوامی اوپن سورس ٹریکر ڈیمین سائمن نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی مغربی سرحد کے ساتھ 30 اکتوبر سے 10 نومبر تک کے لیے فضائی حدود میں پابندیاں عائد کر دی ہیں جو بظاہر کسی بڑی فوجی مشق یا میزائل ٹیسٹ کے لیے ہیں۔
ان کے مطابق نوٹم کا دائرہ کار غیر معمولی حد تک وسیع ہے جس میں راجستھان کے جیسلمیر سے لے کر سرکریک کے حساس علاقے تک کا خطہ شامل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مشق بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ہو رہی ہے فرسٹ پوسٹ کے مطابق تینوں مسلح افواج پر مشتمل یہ مشق بھارت کی عسکری خود انحصاری اور مشترکہ جنگی تیاریوں کی علامت ہوگی۔
یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ائیرلائنز کو کتنا نقصان ہوا، تفصیلات سامنے آگئیں
یاد رہے کہ رواں سال مئی میں کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہوئی تھی جس کے نتیجے میں بھارت نے آپریشن سندور کے تحت پاکستان پر حملے کیے اور پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھرپور جوابی کارروائی کی تھی۔
Pakistan has now issued a notification restricting multiple air traffic routes along its central & southern airspace possibly for a military exercise/weapons test as India prepares for its Tri-Services Exercise across the border
Date | 28-29 October 2025 pic.twitter.com/ucFeSTuWmk
— Damien Symon (@detresfa_) October 25, 2025

