صدر زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر بات کر کے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے منصوبے کے بارے میں اعتماد میں لیا۔
وزیر اعظم نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سونپ دی ہے کمیٹی کی قیادت احسن اقبال کر رہے ہیں جبکہ رانا ثنااللہ اور امیر مقام ممبران ہیں۔
پیپلز پارٹی کے ساتھ بات چیت سے پہلے کمیٹی نے مسلم لیگ آزاد کشمیر سے مشاورت بھی شروع کر دی ہے وزیر اعظم نے واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کے فیصلے میں احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی اہم کردار ادا کرے گی۔
یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی پہلے ہی اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کر چکی ہے پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ مسلم لیگ ن کی حمایت سے وہ آزاد کشمیر میں اپنا وزیر اعظم منتخب کرے لیکن اگر ن لیگ تعاون نہ کرے تو پیپلز پارٹی 20 فارورڈ بلاک کے ارکان سے رابطہ کرے گی۔