شمالی وزیرستان اور کرم ضلع میں پاک فوج کی کارروائیوں میں متعدد خوارج ہلاک ہوئے جبکہ علاقے سے بڑی مقدار میں اسلحہ ضبط کیا گیا ہے۔
سپِن وام، شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش پر 15 خوارج کو ہلاک کیا ۔ کرم کے علاقے گھاِکی میں دشمن کی سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10 خوارج مارے گئے۔
آپریشنز میں چار خودکش بمبار بھی ہلاک ہوئے گھاِکی واقعے میں مارے گئے خوارج سے بم اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
پاک فوج کے پانچ بہادر جوا ن بھی دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے جن پر قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
جاری کلیرنس آپریشن کے تحت علاقے سے باقی خوارج کو ختم کیا جا رہا ہے آپریشن عزمِ استحکام دشمن کے بیرونی پشت پناہ کو بھی ختم کرنے کے لیے جاری ہے۔
پاک فوج نے کہا ہے کہ سرحدی سکیورٹی کے لیے ان کا عزم مضبوط ہے اور ملک کے دفاع پر فورسز مستحکم ہیں ڈی او اے معاہدے کے تحت افغان فریق سے کارروائی روکنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔