ملائیشیا ایئرپورٹ پر استقبال کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا رقص،ویڈیو وائرل

ملائیشیا ایئرپورٹ پر استقبال کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا رقص،ویڈیو وائرل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملائیشیا کے کوالالمپور ایئرپورٹ پر استقبال کے دوران ڈھول کی دھن پر رقص کیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 23 گھنٹے کی طویل پرواز کے بعد کوالالمپور پہنچے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر ملیشین صدر انور ابراہیم اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے استقبال کے دوران روایتی ملیشین رقص پیش کیا گیا جس میں امریکی صدر نے بھی حصہ لیا۔

اس دوران وزیر اعظم انور ابراہیم تالیاں بجاتے رہے ڈونلڈ ٹرمپ کی رقص کرتی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کا یہ دورہ ایسٹ ایشین سمٹ (آسان) میں شرکت کے لیے ہے جہاں وہ علاقائی تعاون اور سفارتی تعلقات کو فروغ دیں گے۔

سمٹ کے دوران ان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات متوقع ہے قبل ازیں ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ملائیشیا جائیں گے تاکہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کیے جائیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *