فارورڈ بلاک کے 5 وزراءجیالے بن گئے،آزادکشمیر میں حکومت سازی کیلئے نمبر پورے کرلئے،پیپلزپارٹی

فارورڈ بلاک کے 5 وزراءجیالے بن گئے،آزادکشمیر میں حکومت سازی کیلئے نمبر پورے کرلئے،پیپلزپارٹی

آزاد کشمیر میں سیاسی منظرنامہ تیزی سے بدلنے لگا ہے تحریک انصاف فاروڈبلاک آزاد کشمیر کے 6 وزراء نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وزراء چوہدری یاسر، محمد حسین، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری ارشد، چوہدری محمد رشید اور وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے اسلام آباد میں  فریال تالپور اور چوہدری ریاض سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

فریال تالپور نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے عوام کی سچی نمائندہ ہے اور وہ عوام کے سیاسی و معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

یہ خبربھی پڑھیں :وزیراعظم آزاد کشمیر کی رخصتی طے، پیپلز پارٹی کاتحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
فاروڈ بلاک کے رہنمائوں کی شمولیت کے بعد پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اسمبلی میں 23 ارکان کے ساتھ ایک مضبوط پارلیمانی پوزیشن حاصل کر چکی ہے۔

پارٹی قیادت کا دعویٰ ہے کہ ان کے ساتھ 30 سے زائد ارکان اسمبلی موجود ہیں وہ مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے بغیر بھی حکومت تشکیل دینے کی پوزیشن میں ہیں۔

ادھر ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت نے آزاد کشمیر میں نئی حکومت کے قیام کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری بھی دے دی ہےفریال تالپور کی جانب سے آج رات 10 بجے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں نووارد رہنماؤں کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ دیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *