دراندازی واقعات افغان حکومت کے دہشتگردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں، آئی ایس پی آر

دراندازی واقعات افغان حکومت کے دہشتگردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی کارروائی کے دوران چار خودکش بمباروں سمیت پچیس دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق 24 اور 25 اکتوبر کو دو بڑے دہشتگرد گروہوں نے پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کی  فائرنگ کے شدید تبادلے میں پانچ پاکستانی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

ہلاک دہشتگرد بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج گروہ سے تعلق رکھتے تھے ۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دراندازی کے یہ واقعات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب پاکستان اور افغان عبوری حکومت کے وفود ترکیہ میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان میں 15 خوارج ہلاک ،کرم میں 10 خوارج مارے گئے،پاک فوج کے پانچ جوان شہید
ان واقعات سے افغان حکومت کے دہشتگردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ پاکستان بارہا کابل انتظامیہ سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ سرحدی نگرانی مؤثر بنائے اور دوحہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

افغانستان کو چاہیے کہ اپنی سرزمین دہشتگرد گروہوں کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

بہادر جوانوں کی قربانیاں ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں انسداد دہشتگردی کی مہم عزمِ استحکام کے تحت بھرپور انداز میں جاری رکھی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ابا خیل شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی، 7 خوارج ہلاک
دوسری جانب پاکستان اور افغانستان کی عبوری حکومت کے وفود کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا نیا دور شروع ہو
گیا مذاکرات کی میزبانی ترک انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن کر رہے ہیں پاکستانی وفد نے گزشتہ روز طالبان کے جواب پر صبح چھ بجے اپنا مؤقف پیش کیا۔

بتایا گیا کہ پاکستان نے طالبان کو دہشتگردی کی روک تھام کے لیے جامع منصوبہ پیش کیا ہے واضح رہے کہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے ابتدائی مذاکرات دوحہ میں ہوئے تھےجن کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *