بھارت کی جانب سے وادی لیپہ کے اگلے مورچوں پر فائرنگ ، پاک فوج کی جانب سے مؤثر اور بھرپور جواب

بھارت کی جانب سے وادی لیپہ کے اگلے مورچوں پر فائرنگ ، پاک فوج کی جانب سے مؤثر اور بھرپور جواب

بھارت کی جانب سے وادیٔ لیپہ کے اگلے مورچوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔

بھارتی فورسز نے رات گئے فائرنگ اور گولہ باری کا آغاز کیا جس کا نشانہ اگلے مورچے تھے تاہم پاک فوج نے دشمن کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی مورچوں کو خاموش کرا دیا۔

یہ خبربھی پڑھیں :بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزی، بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی  اور علاقے کی آبادی مکمل طور پر محفوظ ہے۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی چوکیوں پر سناٹا طاری ہے ،مقامی آبادی نے پاک فوج کے بروقت اور بھرپور ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل افغانستان کی جانب سے بھی سرحدی علاقے میں فائرنگ کی گئی تھیتاہم پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے اُن کو اُن کی اوقات یاد دلا دی تھی۔

بھارت اور افغانستان دونوں جانب سے ایسے اقدامات خطے کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں مگر پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں

ادھر مقامی آبادی نے پاک فوج کے بروقت ردعمل پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی جارحیت کے مقابلے کے لیے متحد ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *