حکومت نے صنعتوں کیلئے بجلی 15 روپے فی یونٹ سستی کردی

حکومت نے صنعتوں کیلئے بجلی 15 روپے فی یونٹ سستی کردی

حکومتِ پاکستان نے ملکی صنعتوں کے لیے بجلی 15 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس اقدام کے تحت صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 38 روپے سے کم ہو کر 23 روپے فی یونٹ کر دی گئی ہے۔

مشیرِ وزیرِ خزانہ خرم شہزاد نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ ملکی معیشت کی بحالی، پیداواری لاگت میں کمی، سرمایہ کاری میں اضافے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی حکومتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ توانائی کی قیمتوں میں کمی سے کاروباری شعبے کو فوری ریلیف ملے گا اور پاکستان کی برآمدی مسابقت میں نمایاں بہتری آئے گی۔
خرم شہزاد نے مزید بتایا کہ حکومت کا واضح ہدف معاشی سرگرمیوں میں تیزی، صنعتی ترقی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا اور روزگار کے مواقع بڑھانا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :سستی بجلی پیکج کا اعلان،فی یونٹ کی قیمت کتنی ہوگی؟

انہوں نے کہا کہ سود کی شرح میں نمایاں کمی، سرمایہ تک آسان رسائی، ٹیکس نظام میں اصلاحات اور تنخواہ دار طبقے سمیت کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ریلیف پیکج حکومت کے بڑے معاشی اقدامات میں شامل ہیں۔

مشیرِ خزانہ کے مطابق حکومت غیر دستاویزی معیشت کو رسمی دائرے میں لانے کیلئے سرگرم ہے تاکہ محصولات میں اضافہ  نظام کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری نظام میں نرمی اور منظوری کے طویل عمل میں نمایاں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار کے آغاز اور توسیع کے مراحل پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو چکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *