امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی سے متعلق حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو ‘ٹیرف اور تجارتی دباؤ’ کے ذریعے روکا، اس جنگ کے دوران بھارت کے ’7نئے اور خوبصورت طیارے مار گرائے گئے تھے‘۔
جنوبی کوریا کے شہر میں اے پی ای سی کے سی ای او سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اُنہوں نے زیادہ تر جنگوں کو تجارتی پالیسیوں اور ٹیرف کے ہتھیار سے روکا۔ اُن کے مطابق، ’میں نے دنیا کی بڑی خدمت کی، کیونکہ جنگوں کو روکنے میں 70 فیصد کردار تجارت کا ہوتا ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں:رسوائی بھارت کا پیچھا نہیں چھوڑے گی، ڈونلڈ ٹرمپ نے 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کی تباہی کا ذکر پھر چھیڑدیا
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی تھی، تو اُنہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان میں ’فیلڈ مارشل‘ سے براہِ راست بات کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیرِاعظم ایک بڑے رہنما ہیں اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم جنگجو ہیں۔ جنہوں نے بھارت کے 7 طیارے مار گرائے گئے تھے۔
Trump:
Seven brand new beautiful planes were shot down during the Pakistan-India clash. pic.twitter.com/ePITP9oKNR
— Clash Report (@clashreport) October 28, 2025

