ترکی اور قطر کی ثالثی کے ذریعے افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات پر مشترکہ بیانیہ سامنے آیا ہے جس کے تحت فریقین نے سیز فائر کی یقین دہانی کروائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی اور قطر کی ثالثی کے ذریعے افغانستان اور پاکستان کے درمیان کامیاب مذاکرات پر مشترکہ بیان سامنے آیا ہے جس کے تحت فریقین نے سیز فائر کی یقین دہانی کروائی ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے مابین مذاکرات کے حوالے سے قطر اور ترکی کی ثالثی سے مشترکہ بیان سامنے آیا ہے جس میں پاکستان اور افغان طالبان نے سیز فائر کے حوالے سے یقین دہانی کروائی ہے۔
مشترکہ بیان کے مطابق افغانستان، پاکستان، ترکی اور قطر نے 25 سے 30 اکتوبر 2025 تک استنبول میں اہم ملاقات کیں جس کا مقصد جنگ بندی کو مستحکم کرنا تھا جس پر افغانستان اور پاکستان نے 18-19 اکتوبر 2025 کو دوحہ میں ترکی اور قطر کی ثالثی سے اتفاق کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا ہے ، جنگ بندی کے نفاذ کے قواعد و ضوابط 6 نومبر سے استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں طے کیے جائیں گے۔
فریقین نے جنگ بندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے نگرانی اور تصدیق کا ایک مشترکہ نظام تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا ہے جو کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار فریق پر جرمانہ عائد کرنے کا اختیار رکھے گا۔
اعلامیے کے مطابق ثالث ممالک ترکی اور قطر نے دونوں فریقوں کے مثبت کردار کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے تعاون کو جاری رکھیں گے۔

