بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں آزادی کی تحریکوں میں شدت آگئی

بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں آزادی کی تحریکوں میں شدت آگئی

بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ، منی پور اور آسام میں آزادی کی تحریکوں نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی۔

ناگالینڈ نیشنلسٹ موومنٹ کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی افواج کے بڑھتے ہوئے مظالم اور ثقافتی تسلط کے خلاف سخت ردِعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی جدوجہد آزادی کسی صورت نہیں رکے گی۔

تھونگالینگ میووہ نے بھارتی حکومت اور افواج کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی ہم سے کھیلنا چاہتے ہیں تو جو بھی ہو جائے ہم اپنے مؤقف پر ڈٹے رہیں گے، ہم کبھی بھارت کے آگے سرِ تسلیم خم نہیں کریں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارتی افواج ناگالینڈ کے عوام پر منظم ظلم و جبر کر رہی ہیں جبکہ دہلی حکومت ریاست کی شناخت، ثقافت اور خودمختاری کو ختم کرنے کے لیے پالیسی سطح پر اقدامات کر رہی ہے۔

ریاست منی پور اور آسام میں بھی علیحدگی پسند گروہوں نے اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے اور مختلف مقامی تنظیموں نے نئی دہلی کے تسلط کے خلاف اتحاد بنانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر، جونا گڑھ، ناگالینڈ اور کئی دیگر ریاستوں پر غیر قانونی قبضہ جمائے ہوئے ہے جہاں دہائیوں سے آزادی کی تحریکیں جاری ہیں،تاہم مودی حکومت ان آوازوں کو دبانے کے لیے فوجی طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *