بھار ت کی کینیڈا میں پھر دہشتگردی،را نے ایک اور سکھ رہنما قتل کردیا

بھار ت کی کینیڈا میں پھر دہشتگردی،را نے ایک اور سکھ رہنما قتل کردیا

بھارت بیرون ممالک میں بھی دہشتگردی سے باز نا آیا بھارتی خفیہ ایجنسی را نے ایک اور سکھ رہنما درشن سنگھ سہسی کو کینیڈا میں قتل کردیا۔

درشن سنگھ سہسی کے قتل پر علیحدگی پسند تنظیم سکھ فار جسٹس نے کینیڈا میں ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیامودی کی سرپرستی میں راکے مجرمانہ نیٹ ورکس کا دنیا بھر میں ریاستی سرپرستی میں سکھوں کے قتل عام کا انکشاف ہوا ہے ۔

 یہ خبر بھی پڑھیں :کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل، بھارتی نژاد کینیڈین تاجر انکت سریواستو کی خفیہ سرگرمیوں کے شواہد بے نقاب

را کے ہاتھوں قتل ہونے والے سکھ رہنما کے قتل کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس حملہ میں وینکوور میں بھارتی قونصل خانے کے عملہ کے ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں بھارتی خفیہ ایجنسی علیحدگی پسند سکھوں کو قتل کرنےکے لیے باقاعدہ ایک بین الاقوامی نیٹ ورک چلا رہی ہے۔

سکھ فارجسٹس کا مؤقف ہے کہ را بھارتی قونصل خانوں کے ساتھ ملی بھگت سےکام کر رہی ہےانتہا پسند مودی سکھوں کیخلاف ریاستی سر پرستی میں دہشت گردی کو بطور پالیسی استعمال کر رہا ہے

یہ خبربھی پڑھیں :کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل، بھارتی نژاد کینیڈین تاجر انکت سریواستو کی خفیہ سرگرمیوں کے شواہد بے نقاب

بھارت کی اس گھناؤنی سازش نے کینیڈا کی قومی سلامتی کو سنگین خطرات سے دوچار کردیا ہے یاد رہے کہ بھارت اس سے پہلے بھی سکھ رہنماوں کو نشانہ بنا چکا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی خفیہ ایجنسی نے کینیڈا میں ہی ایک سکھ رہنما کو قتل کردیا تھا جس کے بعد بھارت کے کینیڈا سے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *