یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحان کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوا تھا، جس میں 47 ہزار 772 امیدواروں نے شرکت کی، امتحان کے کل نمبر 180 مقرر کیے گئے تھے،  42  ہزار 48 امیدواروں نے 50 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے، جبکہ 39 ہزار 648 امیدوار ایسے تھے جنہوں نے 55 فیصد سے زیادہ نمبر لے کر ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے اہلیت حاصل کر لی۔

ترجمان کے مطابق 817 امیدواروں نے 170 سے 180 کے درمیان نمبر حاصل کیے، جبکہ 5 ہزار 955 امیدواروں نے 160 سے 169 اور 6 ہزار 993 امیدواروں نے 150 سے 159 کے درمیان نمبر لیے۔

یو ایچ ایس کے مطابق ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ میں کم از کم 55 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کیلئے بڑا اعلان! ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان کب اور کہاں؟ جانیئے تفصیلات

ترجمان نے مزید بتایا کہ امتحان کے تمام نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

 شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد نے بھی ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج جاری کر دیے۔ یونیورسٹی کے مطابق 69.31 فیصد طلبہ ایم بی بی ایس کے لیے کوالیفائی کر گئے، جبکہ 55 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے 4 ہزار 86 طلبہ ایم بی بی ایس میں داخلے کے اہل قرار پائے۔

اسلام آباد میں 78 فیصد طلبہ بی ڈی ایس کے لیے کوالیفائی ہوئے، اور 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے 4 ہزار 598 امیدوار داخلے کے اہل ٹھہرے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان کردیا گیا

یاد رہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان کی جوابی شیٹ امتحان کے روز شام کو ہی جاری کر دی گئی تھی، جس سے طلبہ کو اپنے جوابات ملا کر اندازہ لگانے میں مدد ملی کہ وہ ایم بی بی ایس یا بی ڈی ایس کے میرٹ رینج میں آتے ہیں یا نہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *