پاکستانی طلبہ کے لئے خوشخبری، روس کی جانب سے ’’فل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام ‘‘ کا اعلان

پاکستانی طلبہ کے لئے خوشخبری، روس کی جانب سے ’’فل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام ‘‘ کا اعلان

روس کی حکومت نے پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پاکستانی طلبہ روس کی مختلف یونیورسٹیوں میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

اس اسکالرشپ پروگرام کے تحت ٹیوشن فیس کی مکمل معافی اور ماہانہ وظیفہ (Stipend) دیا جائے گا، تاہم اس میں سفر اور روزمرہ اخراجات شامل نہیں ہوں گے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

درخواستیں جمع کرانے کے لیے آفیشل پورٹل
www.education-in-russia.com

پر دستیاب ہے، جبکہ پاکستان میں اس اسکالرشپ کے لیے مجاز نامزدگی ادارہ Russian Center for Science and Culture (Russian House) کراچی ہے۔

اہلیت کے معیار کے مطابق امیدوار پاکستانی شہری ہو، بیچلر، ماسٹر یا پی ایچ ڈی کے لیے درخواست دے رہا ہو، اور منتخب پروگرام کے لیے درکار تعلیمی اہلیت رکھتا ہو۔

درخواست کا طریقہ کار:

آن لائن رجسٹریشن: امیدوار education-in-russia.com پر جا کر اکاؤنٹ بنائیں اور اپنی ذاتی معلومات درج کریں۔

 پروگرام اور یونیورسٹیوں کا انتخاب: درخواست دہندگان اپنا مضمون اور تعلیمی سطح (بیچلر، ماسٹر یا پی ایچ ڈی) منتخب کریں اور زیادہ سے زیادہ 6 روسی

یونیورسٹیاں ترجیحی ترتیب سے منتخب کر سکتے ہیں۔ نوٹ: فارم جمع کرانے کے بعد مضامین یا یونیورسٹیوں میں تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔

مطلوبہ دستاویزات:

بیچلر امیدواروں کے لیے: پاسپورٹ، انٹرمیڈیٹ سرٹیفکیٹ (HSSC/A Level/DAE)، 10ویں اور 12ویں جماعت کے مارک شیٹس، دستخط شدہ اجازت نامہ برائے ذاتی معلومات کی پروسیسنگ، اور دستخط شدہ درخواست فارم۔ اگر امیدوار 2026 میں گریجویشن کر رہا ہو تو 10ویں اور 11ویں کے نتائج کے ساتھ اسکول کا تصدیقی خط درکار ہوگا۔

ماسٹر امیدواروں کے لیے: پاسپورٹ، بیچلر ڈگری، مکمل ٹرانسکرپٹ، دستخط شدہ اجازت نامہ، اور درخواست فارم۔ اگر گریجویشن 2026 میں مکمل ہو رہا ہو تو دستیاب مارک شیٹس اور یونیورسٹی کا تصدیقی خط لازمی ہوگا۔

پی ایچ ڈی امیدواروں کے لیے: پاسپورٹ، ماسٹر ڈگری اور مکمل ٹرانسکرپٹ، تحقیقی مقالہ، سائنسی اشاعتوں کی فہرست، روسی یونیورسٹی کی سفارش، اور ذاتی ڈیٹا اجازت نامہ درکار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کھیل بھی، تعلیم بھی ساتھ، نوجوان کرکٹرز کے لیے تعلیمی اسکالرشپس کا اعلان، پی سی بی کا تاریخی اقدام

تمام دستاویزات پورٹل پر اپلوڈ کی جائیں، اور یہ یقینی بنائیں کہ اسٹیٹس “Draft” کے بجائے “Submitted” ہو۔ ہر تعلیمی سطح پر صرف ایک مضمون یا فیلڈ میں درخواست دی جا سکتی ہے۔

انتخاب کا عمل دستاویزات اور قابلیت کے جائزے، پورٹ فولیو مقابلے (تحقیقی کام، ایوارڈز، اولمپیاڈ یا کھیلوں کی کامیابیاں) اور تخلیقی یا جسمانی صلاحیت کے حامل فیلڈز میں کریئیٹو ٹیسٹ پر مشتمل ہوگا۔

منتخب امیدواروں کو پہلا مرحلہ پاس کرنے کے بعد 15 جنوری 2026 تک اضافی مطلوبہ دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *