وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے ملک بھر میں تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے اسمارت میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا ہے کیا اس اقدام سے حقیقیتا صارفین کو فائدہ حاصل ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کا یہ اقدام سالِ 2025–26 صارف کی خدمت میں بہتری مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد بجلی کے نظام میں شفافیت، کارکردگی اور صارفین کی سہولت کو بہتر بنانا ہے۔
اسمارت میٹر کیوں اہم ہیں : پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق میٹر ہی صارف اور بجلی فراہم کرنے والے اداروں کے درمیان اصل رابطہ ہوتے ہیں۔ اسمارت میٹرز کے ذریعے بجلی کے استعمال کا ریئل ٹائم ڈیٹا حاصل کیا جا سکے گا جس سے بلنگ کی غلطیاں کم ہوں گی اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔ یہ اقدام پاکستان کے بجلی کے نظام کو ڈیجیٹل بنانے کی وسیع تر کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
کم قیمت، زیادہ بچت: اسمارت میٹرز کی زیادہ قیمت اس منصوبے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی۔ پہلے ایک سنگل فیز اسمارت میٹر کی قیمت تقریباً 20 ہزار روپے تھی جو اب کم ہو کر 15 ہزار روپے رہ گئی ہے۔ یہ کمی کھلے طریقے سے خریداری اور مسلسل نگرانی کے باعث ممکن ہوئی۔ اندازہ ہے کہ اگر ہر سال 50 لاکھ پرانے میٹرز بدلے جائیں تو ملک کو تقریباً 25 ارب روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔
مزید پڑھیں: بجلی کے اسمارٹ میٹرز لگوانے والے صارفین کے لیے خوشخبری

