سہیل آفریدی 9 مئی کو کور کمانڈر ہاوس لاہور پر حملے میں شامل تھے، اختیار ولی خان نے ویڈیو چلا دی

سہیل آفریدی 9 مئی کو کور کمانڈر ہاوس لاہور پر حملے میں شامل تھے، اختیار ولی خان  نے ویڈیو چلا دی

وزیراعظم کے کواڈنیٹرر برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی 9 مئی کو کور کمانڈر ہاوس پر حملے کرنے والوں میں شامل تھے۔

اپنے دعویٰ کو صحیح ثابت کرنے کے لئے انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران ایک ویڈیو بھی چلائی جس میں سہیل آفریدی کے یہ کہتے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے کہ ہم کور کمانڈر ہاوس کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

اختیار ولی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کہتے ہیں کہ وہ عشق عمران میں مبتلا ہیں اور یہ عشق عمران شاید اس کو کہتے ہیں کہ آپ نے فوجی تنصیبات پر حملے کرنے ہیں اور عشق عمران وہی ہے کہ آپ نے اپنی ریاست کیخلاف لڑنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کی 13 رکنی کابینہ کی تشکیل، عمران خان کی ہدایات نظرانداز، پارٹی میں اختلافات سامنے آگئے

انہوں نے مزید کہا کہ میں سوال کرتا ہوں آج قوم سے کہ ہمیں سمجھایا جائے کہ اپنی فوجی تنصیبات پر حملہ کرنا کیا دہشتگردی نہیں ہے ،فوجی نوجوانوں کی وردیوں کو آگ لگانا دہشتگردی نہیں ہے؟ کیا دہشتگردوں کو دفتر بنا کر دینا اور اُن کو اپنے وطن پاکستان بلا کر سہولت فراہم کرنا یہ بھی دہشتگردی نہیں ہے؟

اختیار ولی خان نے مزید کہا ہے کہ کیا ریاست پر چڑھ دوڑنا عشق عمران ہے ، آپ نے ٹھان کر رکھا ہوا تھا کہ میں عمران خان سے ملوں گا تو کابینہ بناوں گا؟ انہوں نے مزید کہا کہ عشق عمران میں کوئی کالج نہیں بنتا کوئی سڑک نہیں بنتی کوئی ہسپتال نہیں بنتا پشاور میں ایک لمبے زمانے سے 4 ہسپتال ہیں ،13 سال کی حکومت کے باوجود یہ 1 ہسپتال کا اضافہ نہیں کر سکے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *