اسحاق ڈار ترکیہ کے ایک روزہ دورے پر کل استنبول جائیں گے

اسحاق ڈار ترکیہ کے ایک روزہ دورے پر کل استنبول جائیں گے

ترک وزیرِ خارجہ کی دعوت پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کل روزہ دورے پر استنبول جائیں گے جہاں وہ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان سات دیگر عرب و اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اس امن کوشش کا حصہ رہا ہے جس کے نتیجے میں شرم الشیخ میں “غزہ امن معاہدے” پر دستخط ہوئےاستنبول اجلاس کے دوران پاکستان اس بات پر زور دے گا کہ جنگ بندی کے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

اسرائیلی افواج کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں، خصوصاً غزہ، سے مکمل طور پر واپس بلایا جائے اور فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کے ساتھ ساتھ غزہ کی تعمیرِ نو کے اقدامات کو تیز کیا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات

پاکستان یہ مؤقف بھی دہراتا رہے گا کہ ایک آزاد، قابلِ بقا اور متصل ریاستِ فلسطین کے قیام کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو اور جو 1967 سے قبل کی سرحدوں پر قائم ہو

پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے لیے امن، انصاف اور عزتِ نفس کی بحالی اور اُن کے حقِ خودارادیت کے حصول کی کوششوں میں پرعزم رہا ہے اور آئندہ بھی اپنا کردار جاری رکھے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *