مختلف شہروں میں چینی مزید مہنگی ہوگئی

مختلف شہروں میں چینی مزید مہنگی ہوگئی

ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث پہلے ہی مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ بڑھ گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء میں لگاتار اضافہ ان کے لیے سنگین مالی مشکلات پیدا کر رہا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ کراچی اور حیدرآباد میں چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا۔

ان شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 220 روپے تک پہنچ چکی ہے جو عام صارف کے لیے ایک نیا جھٹکا ہے۔راولپنڈی، کراچی اور سرگودھا میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ حیدرآباد میں چینی اب 190 روپے سے بڑھ کر 195 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ایک ہفتے میں چینی سمیت20اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں

بعض علاقوں میں دکانداروں نے ہول سیل ریٹس میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے ریٹ مزید بڑھا د ئے ہیں ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک میں چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 81 پیسے فی کلو تھی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے
تھی۔

یعنی ایک سال کے دوران چینی تقریباً 56 روپے فی کلو مہنگی ہو چکی ہے مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں چینی 200 سے 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے جب کہ کئی علاقوں میں خوردہ فروش اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں۔

تاجر برادری کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ درآمدی لاگت، ٹرانسپورٹ اخراجات اور ذخیرہ اندوزی جیسے عوامل کے باعث ہوا ہےدوسری جانب پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے 20 کلو آٹے کا تھیلا 2800 روپے کا ہو گیا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :ملک میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

شہریوں کا کہنا ہے کہ تنخواہیں وہی ہیں مگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں جس سے متوسط اور غریب طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔
عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چینی اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے تاکہ عام آدمی کو کچھ ریلیف مل سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *