انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری تناؤ کے باوجود اب سفارتکاری کے دروازے کھل چکے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک مثبت انداز میں مذاکرات جاری رکھیں۔
بیان میں اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ پاکستان کی ثالثی سے جاری یہ عمل ایک مستقل اور پائیدار امن معاہدے تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
فریقین موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مذاکرات کو آگے بڑھائیں اور خطے کو مزید کشیدگی سے بچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔