پاک بھارت جنگ کے دوران 11 بھارتی طیارے گرائے گئے، امریکی صدر

پاک بھارت جنگ کے دوران 11 بھارتی طیارے گرائے گئے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور امریکہ اس صورتحال میں کامیاب ہوگا۔

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے تو وہ براہِ راست امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ  آئندہ مذاکرات فون کے ذریعے بھی جاری رکھے جا سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے کچھ مذاکرات کار سمجھدار ہیں جبکہ کچھ نہیں، تاہم امید ہے کہ ایران اس معاملے میں سنجیدگی اور سمجھداری کا مظاہرہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان زبردست ملک ہے،فیلڈ مارشل اور وزیراعظم شہباز شریف بہترین شخصیات ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر نے پاکستان کی قیادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیرِاعظم دونوں قابلِ احترام ہیں ، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران مختلف اندازے سامنے آئے، ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 11 طیارے گرائے گئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ میں نے دونوں ملکوں کے درمیان جنگ رکوا کر 20 سے 30 ملین لوگوں کی جانیں بچائیں اور یہ میرےلیے اعزاز کی بات ہے۔
تاہم انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے خطے میں جنگی صورتحال کم کرنے میں کردار ادا کیا۔

واشنگٹن میں فائرنگ کے واقعے پر بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حملہ آور کے بارے میں اس کے خاندان کو معلوم تھا کہ اسے ذہنی مسائل کا سامنا ہے حملہ آور کی سرگرمیوں سے اندازہ ہوتا تھا کہ وہ ایک غیر مستحکم شخص تھا، اور واقعے کو بروقت کنٹرول کر لیا گیا۔

editor

Related Articles