سونے کی مسلسل اونچی اڑان جاری ہے ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 1300 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 23 ہزار 862 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے ہو گئی۔
واضح رہے دو دن قبل سونے کے فی تولہ نرخ میں 1600 روپے کی کمی ہونے سے قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے پر آ گئی تھی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال، ڈالر کے اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافے کے باعث قیمتوں میں مسلسل تغیر و تبدل دیکھنے میں آ رہا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آنے والے دنوں میں اگر عالمی مارکیٹ میں تیزی برقرار رہی تو مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو آئندہ دنوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ممکن ہے، تاہم بین الاقوامی حالات، ڈالر ریٹ اور طلب و رسد کے اتار چڑھاؤ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ماہرین یوکرین پر روسی حملوں کے بعد ماسکو کے اثاثوں کے منجمد ہونے کو بھی عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ گردانتے ہیں۔
دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے، بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔
ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔