عمان جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

عمان جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

عمان جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی ، سلطنتِ عمان نے نئے شہریت قانون کے تحت 45 افراد کو عمانی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  یہ فیصلہ سلطان ہیثم بن طارق نے شاہی فرمان کے ذریعے جاری کیا ،  حکام کے مطابق شہریت ان افراد کو دی گئی ہے جنہوں نے عمان سے وفاداری اور مضبوط تعلق ثابت کیا،  نئے قانون کا اطلاق 2 فروری 2025 سے شروع ہو چکا ہے، اور اس کے تحت شہریت پیدائش، شادی یا قدرتی طریقے سے حاصل کی جا سکتی ہے، تاہم ہر صورت میں مخصوص شرائط پوری کرنا لازمی ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق، پیدائش کی بنیاد پر شہریت کے لیے والدین کی شہریت کو مدنظر رکھا جائے گا،  غیر ملکی شریکِ حیات کو شہریت حاصل کرنے کے لیے مخصوص مدت تک شادی برقرار رکھنی ہوگی، جبکہ طویل عرصے تک عمان میں رہائش، اچھا کردار، اور ملک سے مضبوط وابستگی بھی ضروری شرط ہوگی۔

نئے قانون کے تحت دوہری شہریت عام طور پر اجازت نہیں دی جاتی،  اگر کوئی عمانی شہری دوسری شہریت اختیار کرے تو اس کی عمانی شہریت منسوخ ہو سکتی ہے، سوائے اس صورت کے کہ سلطان خصوصی اجازت دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمان نے گولڈن ویزا اسکیم میں پاکستانیوں کو بھی شامل کر لیا، کیا آپ اہل ہیں؟

مزید برآں، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد، دشمن ملک کے ساتھ تعلق رکھنے والے یا سرکاری ہدایات کے خلاف کسی غیر ملکی حکومت کے لیے کام کرنے والے افراد کی شہریت واپس لی جا سکتی ہے۔ تاہم اگر یہ وجوہات ختم ہو جائیں تو شہریت دوبارہ بحال بھی کی جا سکتی ہے، جیسا کہ قانون میں واضح کیا گیا ہے۔

سلطنتِ عمان کا نیا شہریت قانون ملک کے ساتھ وفاداری رکھنے والے افراد کو مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، اور اس سے عمانی معاشرے میں مضبوط تعلقات اور شفافیت کو فروغ دینے کی توقع کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *