تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دے دیا۔ مہمان ٹیم 49.1 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی علامت ہے۔
جنوبی افریقہ نے اننگز کا پراعتماد آغاز کیا اور اوپنرز کے درمیان 98 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔ پریٹوریس نے 57 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کوئنٹن ڈی کوک 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ٹونی ڈی زورزی 18، کپتان بریٹزکے 42 اور کاربن بوش 41 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ میچ شاہین شاہ آفریدی کی بطور ون ڈے کپتان پہلی قیادت ہے، جسے انہوں نے اپنے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا۔