پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز میں اسٹار بیٹر بابر اعظم کئی لیجنڈ کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ سیریز برابر اور ٹی 20 سیریز دو ایک سے جیتنے کے بعد اب گرین شرٹس اور پروٹیز کل سے فیصل آباد میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے افتتاحی میچ کے لیے میدان میں اتریں گی۔
طویل عرصہ سے آؤٹ آف فارم پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعطم کے آخری ٹی 20 میچ میں جارحانہ 68 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلنے سے نہ صرف شائقین کرکٹ بلکہ ٹیم کی بھی ان سے امیدیں بڑھ گئی ہیں اور وہ امید کر رہے ہیں کہ بابر اعظم کا بلا ایک بار پھر رنز اگلنے لگے گا۔
بابر اعظم نے اب تک 134 میچز کی 131 اننگز کھیل کر 19 سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔ اگر وہ پہلے ون ڈے میچ میں سنچری اسکور کر لیتے ہیں تو وہ اپنے ہم وطن لیجنڈری سعید انور کے برابر آ جائیں گے، جنہوں نے 247 میچز کی 244 اننگز کھیل کر 20 سنچریاں اپنے نام کی ہوئی ہیں اور ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ملکی ریکارڈ 22 سال سے ان ہی کے نام ہے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم نے تاریخ رقم کردی، ٹی 20 کرکٹ کا بڑا ریکارڈ ٹوٹ گیا
قومی اسٹار بیٹر سنچری بنا کر صرف سعید انور کے برابر ہی نہیں آ جائیں گے بلکہ وہ لیجنڈری بلے بازوں برائن لارا، مہیلا جے وردھنے اور جو روٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔
بابر اعظم اگر میچ میں سنچری بنانے میں ناکام رہتے ہیں لیکن 50 پلس اننگ کھیلنے میں کامیاب رہتے ہیں تو یہ ان کی 57 واں ففٹی پلس اسکور ہوگا۔ اس صورت میں وہ عظیم بلے باز سر ویون رچرڈ اور سابق بھارتی اوپنر ویون رچرڈ کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
اس اننگ کے ساتھ ہی بابر اعظم سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ، سابق کیوی کپتان اسٹیمن فلیمنگ، ناتھن ایسٹل اور مارٹن گپٹن کو جوائن کر لیں گے۔
مزید پڑھیں: سڈنی سکسرز کا بابر اعظم کے استقبال کے لیے فین زون بنانے کا اعلان

