سونا خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے اچھی خبر ، سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں دوسرے روز بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 1000 روپےکی کمی سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 419362 روپےپرآگیا ہے،اس کےعلاوہ 10گرام سونےکی قیمت 857 روپےکم ہوکر 359535 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت5022 روپےپر برقرار رہی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3970 ڈالر پر آ گیا۔
گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی ہوئی تھی، اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3001 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے پر آگیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 1300 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 23 ہزار 862 روپے ہو گئی تھی ، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے ہوئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال، ڈالر کے اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافے کے باعث قیمتوں میں مسلسل تغیر و تبدل دیکھنے میں آ رہا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آنے والے دنوں میں اگر عالمی مارکیٹ میں تیزی برقرار رہی تو مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو آئندہ دنوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ممکن ہے، تاہم بین الاقوامی حالات، ڈالر ریٹ اور طلب و رسد کے اتار چڑھاؤ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے، بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔
ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔