وفاقی وزیر اطلاعات کا نکتہ ڈیجیٹل چینل کے برطرف ملازمین کو 48 گھنٹے میں نوکری دینے کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات کا نکتہ ڈیجیٹل چینل کے برطرف ملازمین کو 48 گھنٹے میں نوکری دینے کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے نکتہ ڈیجیٹل چینل کے برطرف تمام 37 صحافیوں کو اڑتالیس گھنٹوں کے اندر نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ ملک میں ابھی تک ڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں ہے، اسی وجہ سے وہ خود ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ نکتہ پلیٹ فارم سے نکالے گئے تمام ملازمین کو آئندہ 48 گھنٹوں میں دوبارہ ملازمت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطرف تمام صحافیوں کو کسی بھی سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے باقاعدہ ملازمت کے لیٹر جاری کر دیے جائیں گے تاکہ وہ دوبارہ اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل میڈیا کے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے روزگار کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:نیب کی درخواست پرعدالت کا ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد ضبط کرنے کا حکم

یاد رہے کہ پاکستان کے معروف رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض کے زیرِ ملکیت ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ’نُقطہ‘ نے مالی بحران کے باعث کم از کم 40 ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اچانک اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کی برطرفی سے ادارے کے اندر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نُقطہ نے اپنے آغاز کے دوران کئی ملازمین کو بھاری تنخواہوں پر بھرتی کیا تھا، تاہم بڑھتے ہوئے مالی دباؤ کے باعث انتظامیہ کو یہ سخت فیصلہ کرنا پڑا ہے۔

ادارے کے اندرونی ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ نُقطہ میں جاری تنظیمی ازسرنو ترتیب (ری اسٹرکچرنگ) کا حصہ ہے، جو مالی مشکلات کے باعث ضروری ہوگیا تھا۔ اس افسوسناک خبر کا اعلان آج نُقطہ کے صدر کامران خان نے ادارے کی ایک میٹنگ میں کیا۔

میڈیا کو موصول ایک اندرونی دستاویز میں ملازمین سے کہا گیا ہے کہ، ’نُقطہ‘ میں حالیہ تنظیمی تبدیلیوں کے پیش نظر ہم نے اپنے پاکستان کے ورک فورس کو کم کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 37 ساتھی متاثر ہوں گے۔‘

دستاویز میں مزید کہا گیا کہ یہ فیصلہ اجلت میں نہیں لیا گیا بلکہ ادارے کی طویل المدتی پائیداری اور وژن کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری تھا۔‘ یہ ہمارے لیے ایک انتہائی مشکل قدم ہے، مگر یہ نُقطہ کو خطے کا سب سے بااثر ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کے عزم کے تحت کیا گیا ہے۔‘

مزید پڑھیں:بحریہ ٹاؤن منی لانڈرنگ کیس: ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

انتظامیہ نے اپنے فارغ کیے گئے ساتھیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہمارے دل اُن ساتھیوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے نُقطہ کے سفر میں تخلیقی صلاحیت اور انتھک محنت سے حصہ ڈالا۔ ہم ان کے شکر گزار ہیں‘۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *