فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

برطانوی بری فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلز رولینڈ ونسنٹ واکر نے  جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے  فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور جنرل چارلز واکر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی تعلقات باہمی اعتماد، تجربے کے تبادلے اور تربیتی تعاون پر مبنی ہیں، جنہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں، برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں، قربانیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے مشکل حالات میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے جو قابلِ تحسین ہے۔اس موقع پر جنرل واکر کو جی ایچ کیو پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس اعلیٰ سطحی ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور خطے میں امن و سلامتی کے مشترکہ اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *