اوور سیز پاکستانیوں کی بڑ ی مشکل حل،اہم سہولت متعارف کرادی گئی

اوور سیز پاکستانیوں کی بڑ ی مشکل حل،اہم سہولت متعارف کرادی گئی

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کرائی ہے جس کے تحت اب وہ رجسٹرڈ سم کارڈ کے بغیر بھی اسٹامپ پیپر حاصل کر سکیں گے۔

پہلے حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق اسٹامپ پیپر لینے کے لیے مقامی سم کارڈ لازمی تھا تاکہ تصدیق کے لیے او ٹی پی بذریعہ ایس ایم ایس موصول ہو سکے۔
یہ شرط اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی رکاوٹ بن گئی تھی کیونکہ ان کے پاس پاکستانی موبائل نمبر یا فعال سم کارڈ نہیں ہوتا میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایل آر اے نے اب اس پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سم کارڈ کی شرط ختم کر دی ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ، گاڑیوں کی ٹرانسفر کا عمل اب ہوا آسان
اس نئے نظام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی اب اپنا او ٹی پی بذریعہ ای میل حاصل کر سکیں گے اس طرح وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں موجود ہوں باآسانی اسٹامپ پیپر اور پاور آف اٹارنی جیسی قانونی دستاویزات حاصل کر سکیں گے۔

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مطابق نیا ای میل پر مبنی او ٹی پی سسٹم خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی قانونی ضروریات پوری کر سکیں۔

اس سہولت کے ذریعے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ انہیں پاکستان آنے یا  پیچیدہ عمل سے گزرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔
یہ نظام خاص طور پر ان افراد کے لیے فائدہ مند ہے جو جائیداد کے معاملات، پاور آف اٹارنی یا دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے اسٹامپ پیپر کی ضرورت رکھتے ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے اس اقدام کا مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے سہولت میں اضافہ اور ان کی قانونی دستاویزات تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے یہ قدم ڈیجیٹل سروسز کے فروغ کی سمت ایک مثبت پیش رفت سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اس سے نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہوگا بلکہ عوامی سہولت بھی بڑھے گی نئے سسٹم سے اوورسیز پاکستانی اپنے جائیداد اور قانونی معاملات کو تیز اور بااعتماد طریقے سے حل کر سکیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *