پچاس ہزارماہانہ،پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی

پچاس ہزارماہانہ،پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی

پنجاب حکومت نے آئی ٹی کے گریجویٹس کے لیے ایک نیاآئی ٹی انٹرن شپ پروگرام متعارف کرایا ہےجس کے تحت منتخب امیدواروں کو ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس پروگرام کا آغاز نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے کیا۔

یہ خبربھی پڑھیں :گاڑی خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
اس انٹرن شپ پروگرام کا بنیادی ہدف صوبے کے نوجوان آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس کے گریجویٹس کو عملی تربیت دینا ہے تاکہ وہ عالمی معیار کی ڈیجیٹل مارکیٹ اسکلز سیکھ سکیں اور ٹیکنالوجی کے میدان میں خود کو بہتر ثابت کر سکیں۔

پروگرام کے ذریعے انٹرنز کو حقیقی پروجیکٹس پر کام کرنے کا موقع ملے گا جس سے ان کی فنی اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ ہوگادرخواست دینے کے لیے کچھ شرائط مقرر کی گئی ہیں امیدوار کے پاس آئی ٹی یا کمپیوٹر سائنس میں گزشتہ چار سال کے اندر مکمل کی گئی ڈگری ہونا لازمی ہے۔


اس کے علاوہ، پنجاب کا ڈومیسائل اور درست شناختی کارڈ بھی درکار ہوگا۔حکومتی ترجمان کے مطابق، یہ انٹرن شپ پروگرام نوجوان نسل کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ جدید ڈیجیٹل معیشت میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں کامیاب کیریئر کی بنیاد رکھ سکیں۔

یہ پروگرام پنجاب کے نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ اس منصوبے کے ذریعے صوبے کی آئی ٹی انڈسٹری میں نئی جان پڑے گی اور نوجوان اپنی محنت سے ملک کا نام روشن کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *