سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ون ڈے اور سہ ملکی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ون ڈے اور سہ ملکی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا نے میزبان پاکستان کے خلاف ون ڈے اور سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق چرتھ اسالنکا ون ڈے اور سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں کپتان ہوں گے جو 11 نومبر سے شروع ہوگی۔

دلشان مدوشنکا کو ابتدائی طور پر ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن گھٹنے کی انجری کی وجہ سے انہیں باہر کردیا گیا ہے ان کے متبادل کے طور پر ایشان ملنگا کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

متھیسا پتھیرانا ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن وہ اس دورے سے محروم رہیں گے کیونکہ وہ سانس کی نالی کے انفیکشن سے صحت یاب ہورہے ہیں ان کی جگہ آسیتھا فرنینڈو کو شامل کیا گیا ہے۔

ون ڈے سیریز 11، 13 اور 15 نومبر کو کھیلی جائے گی اس کے بعد ٹی 20 سہ فریقی سیریز 17 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ بعد میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں منتقل ہو جائے گا جہاں فائنل 29 نومبر کو ہو گا۔

یہ دورہ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں اگلے سال ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے ایک اہم مرحلے کے طور پر کام کرے گا۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ ٹرافی تنازع پر بھارت کو ’آسانی سے نکلنے نہیں دیں گے‘، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا دبنگ اعلان

ون ڈے سکواڈ: چرتھ اسالنکا (کپتان)، پتھم نسانکا، لاہیرو ادارا، کامل مشرا، کوسل مینڈس، سدیرا سمارا وکراما، کامندو مینڈس، جنیت لیاناگے، پون رتھنائیکے، وینندو ہسارنگا، مہیش تھیکشنا، جیفری وینڈرسے، دوشمنتھا مادھوشامے، ایشمانتھا، پراشنانند، اور ملنگا شامل ہیں

ٹی 20 سکواڈ: چارتھ اسالنکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس، کوسل پریرا، کامل مشرا، داسن شاناکا (وی سی)، کامندو مینڈس، بھانوکا راجا پاکسے، جنیت لیاناگے، ونیندو ہسرنگا، مہیش تھیکشانا، دشن ہیمانتھا، دوشمانتھ اسنانڈا اور نوشمانتھ اسنانڈا شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *