چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آرٹیکل 243 سے متعلق مسودہ سامنے آنے تک کوئی بات چیت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واضح کردیا کہ جب آرٹیکل243 سے متعلق مسودہ سامنے آئے گا تو ہی بات کریں گے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آرٹیکل243 فورسز سے متعلق ہے، اس سے پہلے بھی یہ کچھ چیزیں ترامیم کے لیے لائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم اتفاقِ رائے سے ہونی چاہیے نا کہ اکثریت ہو تو آپ جو مرضی فیصلے کریں۔
مزید پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم، عوام نے حق میں فیصلہ سنا دیا

