پاکستان کے کون سے ایئرپورٹس کی نجکاری ہو رہی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان کے کون سے ایئرپورٹس کی نجکاری ہو رہی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نجکاری کمیشن بورڈ نے 3ہوائی اڈوں کو موجودہ نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کر دی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ایچ بی ایف سی ایل، پی آئی اے اور 3 انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کو موجودہ نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جس کے بارے میں کمیشن کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈوں کا انتظام طویل مدتی رعایتی بنیاد پر نجی شعبے کو دیا جائے گا۔

ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کےلیے ریفرنس پرائس اور سیل پرچیز ایگریمنٹ فائنل کیا گیا ہے جب کہ شرائط کو حتمی شکل دے کر کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو ارسال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی لمیٹڈ نے اپنی بولی جمع کرا دی ہے اور بولی ریفرنس پرائس کی منظوری اور کابینہ کی توثیق کے بعد کھولی جائے گی۔

ایچ بی ایف سی ایل کی کنسورشیم میں اےکےڈی گروپ ہولڈنگز کی شمولیت کی منظوری دی گئی ہے۔ شمولیت کنسورشیم کی درخواست اور کوالیفکیشن اسٹیٹمنٹ میں دی گئی شرائط کے مطابق کی گئی۔

ایچ بی ایف سی ایل پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں شریک 4اہل کنسورشیم میں سےایک ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *