معرکہ حق نے دنیا میں پاکستان کے تصور کو بدل دیا، احسن اقبال

معرکہ حق نے دنیا میں پاکستان کے تصور کو بدل دیا، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا کہ معرکہ حق نے دنیا میں پاکستان کے تصور کو بدل دیا ، فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہماری مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت نے خود کو علاقے کا تھانیدار سمجھ لیا تھا تاہم ہماری مسلح افواج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ مانچسٹر کے بعد لندن سے بھی قومی ائیر لائن کی پروازیں جلد شروع ہوں گی۔ انہوں نےخوشخبری سنائی کہ کیمبرج یونیورسٹی کے ساتھ معاہدے کے سبب جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل ہوگی۔

احسن اقبال نے پاکستان ہائی کمیشن میں بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: آئینی عدالت کے حق میں ہیں،آرٹیکل 243پر حکومت کی حمایت کریں گے ،بلاول بھٹو

دوسری جانب لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بھارت کے حملے کے بعد جس طرح پاکستان نے جواب دیا اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور پوری مسلح افواج کو جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کو شکست دینے کے بعد دنیا اب پاکستان کو ایک تبدیل رویے کے ساتھ دیکھ رہی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب پوری دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *