انٹرنیشنل کرکٹ میں ابرار احمد اور جنوبی افریقی بیٹرنے اہم سنگِ میل عبور کیا

انٹرنیشنل کرکٹ میں ابرار احمد اور جنوبی افریقی بیٹرنے اہم سنگِ میل عبور کیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیالیکن یہ فیصلہ زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا پاکستانی اسپنرز خاص کر ابرار احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو محض 143 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

جنوبی افریقی اوپنر کونٹن ڈی کوک اپنی ٹیم کے نمایاں بیٹر رہے انہوں نے 70 گیندوں پر 53 رنز اسکور کیے، جن میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

اس اننگز کے دوران ڈی کوک نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں اپنے 7 ہزار رنز مکمل کر لیے وہ یہ کارنامہ صرف 158 اننگز میں حاصل کرنے والے کھلاڑی بنے اور اپنے ہم وطن بلے بازباز ہاشم آملہ کے بعد تیز ترین 7 ہزار رنز بنانے وا لے دوسر ے کھلاڑی بنے۔

یہ خبربھی پڑھیں :تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے جادوئی بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں ان کی نپی تلی گیندوں کے سامنے جنوبی افریقی بیٹرز بے بس نظر آئے اسی کے ساتھ ابرار احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کر کے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کیانوجوان اسپنر اب تک ٹیسٹ میں 46، ون ڈے میں 25 اور ٹی ٹوئنٹی میں  اکتیس  وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

پاکستان نے 144 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا پاکستانی بلے بازوں نے اعتماد کے ساتھ کھیلتے ہوئے شائقینِ کرکٹ کو جیت کا تحفہ دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *