شمالی وزیرستان میں خوارج کا حملہ ناکام، سیکورٹی فورسز نے بہادری سے آرمی پوسٹ کا دفاع کیا, خوارج دم دبا کر فرار

شمالی وزیرستان میں خوارج کا حملہ ناکام، سیکورٹی فورسز نے بہادری سے آرمی پوسٹ کا دفاع کیا, خوارج دم دبا کر فرار

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں واقع ایک آرمی پوسٹ پر خوارج کے اچانک حملے کو بہادری سے ناکام بنا دیا، اطلاعات کے مطابق خوارج نے شام 6 بج کر 40 منٹ پر مختلف سمتوں   شمال، مغرب اور جنوب مغرب   سے چھوٹے ہتھیاروں اور گرینیڈ لانچرز سے فائرنگ شروع کی حملہ آور تقریباً 200 سے 400 میٹر کے فاصلے سے کارروائی کر رہے تھے۔

سکیورٹی فورسز کا فوری اور مؤثر ردِعمل

پوسٹ پر تعینات جوانوں نے فوراً جوابی کارروائی کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔نشانہ بازوں نے بہتر مقامات سنبھال لیے  جب کہ فضائی نگرانی اور کویِک ری ایکشن فورس کو متحرک کیا گیا تاکہ حملہ آوروں کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے ایک سیکیورٹی افسر کے مطابق دشمن کے تمام فائرنگ پوائنٹس کو مؤثر انداز میں خاموش کر دیا گیا جبکہ نگرانی کرنے والے ڈرون اور مارٹر ٹیموں نے حقیقی وقت میں ہدف کی نشاندہی فراہم کی۔

ہلاکتیں اور نقصان کی تفصیلات

  کم از کم ایک خوارج ہلاک اور ایک زخمی ہوا جب انہوں نے سَرائے مسجد کی سمت سے آرمی پوسٹ کے قریب آنے کی کوشش کی جبکہ فضائی اور مارٹر حملوں کے نتیجے میں ایک اور خوارج کے زخمی ہونے اور تین سے چار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، انتہائی مطلوب فتنہ الخوارج کمانڈر ساتھیوں سمیت ہلاک

فائرنگ کا تبادلہ شام 7 بج کر 50 منٹ تک وقفے وقفے سے جاری رہا  جس کے بعد علاقہ مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا کسی قسم کا جانی نقصان سکیورٹی فورسز کو نہیں پہنچا۔قریبی یونٹس کے اہلکاروں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔علاقے میں فضائی اور زمینی نگرانی اب بھی جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دوبارہ کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔

گزشتہ چند مہینوں سے شمالی وزیرستان میں خوارج کی سرگرمیوں میں وقفے وقفے سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں شدت پیدا کر دی ہے تاکہ سرحد پار سے کسی بھی دراندازی کو روکا جا سکے اور خطے میں پائیدار امن قائم رکھا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *