اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا ملک کی ترقی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہے،شہبا ز شریف

اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا ملک کی ترقی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہے،شہبا ز شریف

وزیرِاعظم شہباز شریف نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

وزیرِاعظم نے اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے قومی مفاد کے لیے اس اہم اقدام کی بھرپور حمایت کی۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا مقصد وفاق کو مضبوط بنانا ملک کے وسیع مفاد کو یقینی بنانا، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا اور بہتر گورننس کو فروغ دینا تھا۔

یہ خبربھی پڑھیں :وفاقی حکومت کا ستائیسویں آئینی ترمیم کل سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ حکومت کے دوران حاصل ہونے والے تمام نمایاں نتائج حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہیںجس نے ملکی پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں میں استحکام پیدا کیا۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی کامیابیاں اور عالمی سطح پر ملک کا مثبت نام بھی اتحادی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہیں۔


انہوں نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کی بدولت ملک درست سمت میں گامزن ہےاور اللہ کے فضل سے حالات مزید بہتر ہورہے ہیں وزیرِاعظم نے زور دیا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششیں ہی ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے، معیشت کو مستحکم کرنے اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کا بہترین طریقہ ہیں۔
وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ وفاق کی مضبوطی اور صوبوں کے درمیان تعاون کے بغیر ملک کی حقیقی ترقی ممکن نہیں اور یہی وجہ ہے کہ آئینی ترمیم اور دیگر اقدامات میں سب نے ایک مشترکہ وژن کے تحت تعاون کیا۔

editor

Related Articles