ملک کی سب سے بڑی جماعت ہونے کا دعویٰ کرنے والی پی ٹی آئی 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف صرف 10 افراد باہر نکال سکی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کی کال بری طرح سے ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کی کال بری طرح سے ناکامی سے دوچار ہوئی ہے اور 27 ویں آئینئ ترمیم کے خلاف تحریکِ انصاف کی احتجاج کے حوالے کال پر صرف مٹھی بھر افراد باہر نکلے ہیں۔
قبل ازیں اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27ویں ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا، ناصرعباس نے کہا کہ قوم اس کیخلاف اٹھ کھڑی ہو۔
سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے 27ویں ترمیم کیخلاف تحریک کا اعلان کیا ہے، علامہ ناصرعباس نے کہا کہ قوم 27ویں ترمیم کےخلاف اٹھ کھڑی ہو، طاقتوروں کو مزید طاقت دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا بڑا دعویٰ

