وانا کیڈٹ کالج کے اندر موجود 3 خوارجیوں کے خلاف آپریشن جاری

وانا کیڈٹ کالج کے اندر موجود 3 خوارجیوں کے خلاف آپریشن جاری

سیکورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں وانا کیڈٹ کالج کے اندر موجود 3 خوارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج کے اندر موجود تینوں خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے اور  یہ لوگ مسلسل ٹیلیفون پر افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں ۔

یہ خبربھی پڑھیں :سیکورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کاکیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنا دیا ،پانچ دہشتگردہلاک

سیکورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ خوارج ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں جو کہ کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور ہے، عمارت کی کلیئرنس کو بڑی مہارت کے ساتھ سرانجام دیا جارہا ہے تاکہ کیڈٹس کی زندگی محفوظ رہ سکے اور ان و کوئی نقصان نہ پہنچ سکے۔

واضح رہے کہ 10 نومبر کو افغان خوارج نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی ، دھماکے سے کالج کا مرکزی گیٹ منہدم جبکہ  قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا،  پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے دو خوارجیوں کو موقع پر جہنم واصل کر دیا تھا۔

یہ خبربھی پڑھیں :خوارج افغان طالبان کے زیر اثرہیں،افغانستان میں ہینڈلرز سے رابطے میں تھے ،آئی ایس پی آر

سیکورٹی ذرائع کا بتانا ہے معصوم قبائلی بچوں پر حملہ اور دہشتگردوں کا اسلام سے یا پاکستان کی عوام کی خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں ، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *