شیخ وقاص کے وارنٹ گرفتاری، عمر ایوب ، زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

شیخ وقاص کے وارنٹ گرفتاری، عمر ایوب ، زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری  جاری  کر دیے جبکہ عمر ایوب و زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل، فواد چوہدری سمیت متعدد سابق پی ٹی آئی رہنماوں کی ملاقات

دوران سماعت عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، عدالت نے تمام فریقین کو آئندہ سماعت کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *