ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا ایک اور فراڈ بے نقاب

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا ایک اور فراڈ بے نقاب

سوشل میڈیا پر متنازع شہرت رکھنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر ایک بار پھر فراڈ کے نئے کیس میں سامنے آگئے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے سی ٹی ڈی کراچی کے ایک اہلکار کو یورپ بھجوانے کے نام پر 20 لاکھ روپے سے محروم کر دیا۔ متاثرہ اہلکار دوست محمد کا کہنا ہے کہ کاشف ضمیر نے ایک سال قبل اٹلی کا ویزہ دلوانے کا جھانسہ دے کر رقم وصول کی اور بعد ازاں غائب ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عون علی خان کی شوبز سرگرمیوں میں اضافہ، ماڈلنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا

شکایت پر لاہور کے تھانہ گلبرگ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کے متعدد مقدمات پہلے ہی درج ہیں اور وہ ماضی میں جیل بھی جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ کاشف ضمیر پہلی بار اس وقت خبروں میں آیا تھا جب اس کا نام ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی اداکار اینگن التان کے ساتھ مبینہ فراڈ کیس میں سامنے آیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *